12 اپریل 2011 - 19:30

یمن کے دارلحکومت صنعامیں فوج اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں4پولیس اہلکار اور ایک آرمی افسرہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےہیں۔

ابنا: عوام کے حامی آرمی جنرل علی محسن کے قریبی ذرائع کے مطابق حکومت مخالف فورسز کے کیمپ پر سینٹرل سکیورٹی پولیس نے حملہ کردیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں4پولیس اہلکار اور 1 آرمی افسرہلاک ہوا،جب کہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عدن شہر میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے2 مظاہرین ہلاک ہوگئےہیں یمن میں مظاہرین  امریکہ نواز صدر علی عبد اللہ صالح کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں  جبکہ سعودی عرب اور امریکہ صالح کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110